مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہےجو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اطلاعات کے مطابق ریاست گجرات میں اسمبلی کی 182 نشستوں کےانتخابات کے پہلے مرحلےمیں 89 نشستوں پر ووٹنگ کاعمل جاری ہے، اسمبلی انتخابات میں 977 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جس میں سے57 امیدوار خواتین ہیں۔ کل ووٹرزکی تعداد 2کروڑ 12لاکھ31ہزار652 ہے، گجرات میں 7حلقے ایسے ہیں جن میں ووٹروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہے۔ گجرات سے انتخابات لڑنے والے کانگریس رہنما احمد پٹیل کا کہنا ہے کانگریس گجرات میں 110سےزائد نشستیں اپنے نام کرلے گی۔ گجرات اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل 18 دسمبر کو ہوگا۔ گجرات میں حکمراں جماعت بی جےپی گزشتہ 22سالوں سے اقتدار میں ہے۔
ہندوستانی ریاست گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہےجو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
News ID 1877228
آپ کا تبصرہ